پاکستان میں بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کے کورونا وائرس کے کیسز بڑھ گئے، ملک میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 4 فیصد سے اوپر ہو گئی۔
پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 980 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 24 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 738 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 17 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 642 ہو گئی جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 78 ہزار 847 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 40 ہزار 862 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 258 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ 15 ہزار 343 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 47 ہزار 472 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 51 لاکھ 99 ہزار 875 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ 25 ہزار 168 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 5 لاکھ 40 ہزار 263 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ ہو گئی ہے، یہاں 3 لاکھ 49 ہزار 586 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 621 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 48 ہزار 725 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 839 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار 710 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 371 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 83 ہزار 956 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 786 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 28 ہزار 434 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 317 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 21 ہزار 392 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 595 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 7 ہزار 44 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 113 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Comments are closed.