بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تیسرا ون ڈے: بابر چھاگئے، انگلینڈ کو جیت کیلئے 332 رنز کا ہدف

انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میں پاکستانی  بلے بازوں نے رنز کے انبار لگاتے ہوئے ہوم ٹیم کو جیت کے لیے 332 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

ایجبسٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ون ڈے میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ 

اننگز کے آغاز میں قومی ٹیم فخر زمان سے محروم ہوگئی جنھوں نے 6 رنز بنائے تھے۔

تاہم اس کے بعد بابر اعظم اور امام الحق کے درمیان 92 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی ٹیم نے اپنا تواز حاصل کیا۔ 

امام الحق 56 رنز کی اننز کھیل آؤٹ ہوئے تو بابر اعظم نے محمد رضوان کے ساتھ مل کر ریکارڈ 179 رنز کی بڑی پارٹنرشپ لگا کر پاکستان کو 300 رنز تک پہنچایا۔ 

محمد رضوان 58 گیندوں پر 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ بابر اعظم نے اپنی اننگز جاری رکھی اور آخری اوور میں 158 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے۔ 

اننگز کی اختتامی 17 گیندوں پر قومی ٹیم کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے اور صرف 26 رنز بن سکے۔ 

خیال رہے کہ ابتدائی دونوں ون ڈے میچز میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور ٹیم شکست سے دوچار ہوئی۔

ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سیریز ہم ہارگئے ہیں لیکن ٹیم 20 میں مومینٹم حاصل کرنے کے لیے کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

میچ کے بعد لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن علی کا کہنا تھا کہ کوشش کی تھی کہ جارحانہ انداز اپنا کر انگلینڈ کو بیک فٹ پر لے جاؤں

ہوم ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل ہے جہاں ہوم ٹیم کی نگاہیں وائٹ واش جبکہ قومی ٹیم اس ہزیمت سے بچنے کی کوشش کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.