بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد پر ہے، فواد چوہدری

وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے، ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد پر ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ کوشش ہے کابل میں ایک پر امن اور سب کی رائے پر مبنی نظامِ حکومت کے ذریعے آگے بڑھا جائے، اگر ایسا نہ ہوا تو بھی پاکستان کے اندر اس کے اثرات نہیں آنے دیں گے۔

افغان طالبان نے قندھار میں بھارتی قونصل خانے پر قبضہ کر لیا، ویڈیو میں مسلح طالبان قونصل خانے کے مختلف حصوں میں جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ امن میں حصہ دار ہوں گے لیکن جنگ میں نہیں۔

فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان کی زمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی، امید ہے کہ افغانستان کی سرزمین بھی پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی پارلیمانی قیادت عدم مداخلت کے اصول پر متفق ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.