بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: سستی سبزی بیچنے والے وقاص کی ضمانت ہو گئی

سیشن عدالت لاہور نے سستی سبزی فروخت کرنے والے وقاص کی ضمانت منظور کر لی، عدالت نے مہنگی سبزی بیچنے کے مقدمے میں بھی وقاص کی ضمانت منظور کی۔

ایڈیشنل سیشن جج ساحر اسلام نے ملزم وقاص کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔

دکاندار بھنڈی مقرر کردہ قیمت 95 کی بجائے 73 روپے پر بیچ رہا تھا، دکاندار ٹماٹر کی مقررکردہ قیمت 50 روپےکلو کی بجائے 25 روپےفی کلو فروخت کررہا تھا۔

لاہور کی سیشن عدالت نے رائیونڈ پولیس کو وقاص کو تاحکم ثانی گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے مہنگی سبزی بیچنے کےمقدمے میں وقاص کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی۔

عدالت نے وقاص کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

وقاص کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے مہنگی سبزی بیچنے کے الزام میں بلا جواز مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی…

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے پہلے سستی سبزی بیچنے کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس میں ضمانت کنفرم ہوئی۔

درخواست گزار کا یہ بھی کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے انتقامی کارروائی کیلئے مقدمہ درج کیا، شہریوں کی سہولت کیلئے سستی سبزی فروخت کرتا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.