بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک انگلینڈ دوسرا ون ڈے میچ آج لارڈز میں ہوگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج لارڈز میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔

دوسرے ون ڈے کیلئے پاکستان ٹیم کارڈف سے لندن پہنچ گئی ہے۔ کھلاڑی آج نیٹ پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ لارڈز کا میدان ہماری ٹیم کے لئے سازگار رہا ہے اور یہاں ہماری حالیہ کارکردگی بھی اچھی رہی ہے۔

واضح رہے کہ کارڈف میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ نے پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.