بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لیہ: پہلے بچوں کو مٹھائی کھلانا خاتون کو مہنگا پڑگیا

لیہ میں خاتون کا بچوں کو مٹھائی کھلانا مہنگا پڑگیا، شوہر اور دیوروں نے خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسے اسپتال پہنچادیا۔

پولیس کے مطابق عزیز فارم کے علاقے میں 25 سال کی خاتون نے دیور کی جانب سے لائی گئی مٹھائی پہلے اپنے بچوں کو کھلادی۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں زیر علاج خاتون نے بیان دیا کہ بڑوں سے پہلے بچوں کو مٹھاٸی کھلانے پر اس کے شوہر اور دیوروں نے اسے ڈنڈوں اور ہنٹروں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ خاتون اور اس کے والد کی درخواست پر پولیس نے شوہر اور دونوں دیوروں کو کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے میڈیکل کے بعد مزید کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.