بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گوادر کے مچھیروں کو سمندر میں جانے سے روک دیا گیا

گوادر کے ماہی گیروں کو آج سمندر میں جانے سے روک دیا گیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز نے اعلامیہ جاری کیا۔ کوئی ماہی گیر صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک سمندرمیں نہیں جاسکا۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان  آج ایک روزہ دورہ پر گوادر پہنچے تھے، جہاں وزیر اعظم کو جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکیج پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایران کے صدر سے بھی افغانستان کے معاملے پر بات کی ہے، کوشش ہے طالبان سے بھی بات کریں تاکہ افغانستان میں سیاسی سیٹلمنٹ ہو۔

دورہ کے دوران وزیر اعظم کو جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکیج پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعظم نے گوادر فری زون، ایکسپو سینٹر اور ایگریکلچرل انڈسٹریل پارک کے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور تین فیکٹریوں کا افتتاح بھی کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.