بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز نے پارٹی کے بہت مشکل وقت میں موثر کردار ادا کیا، رانا ثنا اللّٰہ

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ مریم نواز نے پارٹی کے بہت مشکل وقت میں موثر کردار ادا کیا۔

جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ مریم نواز نے اپنی قیادت میں پارٹی کو ضمنی الیکشن جتوائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خود کو ایکٹو رکھنا اور لوگوں کو آگاہ کرتے رہنا ضروری ہے اور سیاست اسی کا نام ہے۔

سپریم کورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو ختم کرنے کا ایکٹ کالعدم قرار دے دیا۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی رپورٹ عمران خان حکومت کے لیے چارج شیٹ ہے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے مزید کہا کہ لانگ مارچ سے اپوزیشن پارلیمنٹ سے باہر آجاتی تو اسی سال فری فیئر الیکشن مل جاتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے یہ حکومت 2022 کے اوائل میں ہی الیکشن کی طرف جائے۔

ن لیگ پنجاب کے صدر نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم کے دوبارہ لانگ مارچ اور اسلام آباد میں دھرنا دینے کے آپشنز کھلے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.