بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز صاحب! عوام کی جیب نواز شریف کاٹ کر لندن بھاگ گئے ہیں، فواد چوہدری

وزیرِاطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز صاحب! عوام کی جیب نواز شریف کاٹ کر لندن بھاگ گئے ہیں، انہوں نے اتنی بجلی بنائی نہیں، عوام پر مہنگی بجلی گرائی زیادہ ہے، جیل میں کمر درد کی شکایت کرنے والے شہباز شریف بالکل صحت مند ہیں۔

پی ڈی ایم رہنماﺅں کی تقریروں پر رد عمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کے بوئے بیج کی زہریلی فصل آج پوری قوم کو کاٹنا پڑ رہی ہے، پی ڈی ایم کا جلسہ دراصل اپوزیشن کے فارغ سیاستدانوں کی پکنک تھی۔

کامران بنگش نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت سوات جلسےکی مایوس کن حاضری سے عبرت پکڑے، کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کی منفی سیاست مزید چلنے والی نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کا جلسہ بری طرح ناکام ہوا، ان کے پاس سوائے باتوں کے قوم کے لیے اور کچھ نہیں ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کے 5 سال کی تکمیل کے بعد بہتر اور روشن پاکستان عوام کو ملے گا، اپوزیشن طعنے دیتی رہے لیکن 2023ء میں شکست ان کا مقدر بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب کی 2018 کے الیکشن کے بعد طبیعت مسلسل خراب ہے، مولانا صاحب کی طبیعت ٹھیک نہیں، اس لیے وہ ایسی باتیں کر رہے ہیں، مولانا صاحب! شہباز شریف سے پوچھ لیتے وزیراعظم کی آمد پر انہوں نے اعتراض کیوں کیا؟  پی ڈی ایم جلسہ اس اتحاد کو تخلیق کرنے والے بلاول اور اے این پی کے بغیر اپنی منزل کھو چکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.