پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسمعیل کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل کا حل مقامی سطح پر اختیارات دینا ہے، جس فارمولے سے اسلام آباد سے صوبوں کو پیسے دیتے ہیں اسی فارمولے سے اضلاع کو پیسے دیں۔
سیف کراچی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں نے بلدیہ سے الیکشن لڑا، میں ٹی ایل پی سے اپنا مقابلہ سمجھتا تھا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بلدیہ کے علاقوں میں غربت کا عالم تھا، پیپلز پارٹی نے کراچی سے محض زبانی رویہ اختیار کیا۔
Comments are closed.