پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اِن کیمرہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان شریک نہیں ہوئے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم ایسے کسی بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوتے کیوں کہ ایسے اجلاسوں میں اپوزیشن رہنماؤں سے ہیلو ہائے کرنا پڑ سکتی ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں بات چیت کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار اعجاز اعوان نے بھی اجلاس میں وزیراعظم کی عدم شرکت پر تنقید کی اور کہا کہ وزیراعظم کو کسان کنونشن کے بجائے اس اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی۔
Comments are closed.