صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے صوبے میں گیس بحران پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
انھوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے انکشاف کیا تھا کہ سندھ کی گیس دیگر صوبوں کو دی گئی ہے۔
اویس قادر شاہ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ تابش گوہر کو بھی تحقیقات میں شامل کیا جائے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت جواب دے سندھ کی گیس دیگر صوبوں اور سوئی نادرن کو کیوں دی گئی؟
ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی گیس کے متعلق کوئی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ایل این جی وقت پر خریدتی تو بحران پیدا نہ ہوتا، سندھ تو گیس پیدا کرتا ہے بحران دیگر صوبوں میں آتا سندھ میں کیسے آیا؟
وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشنز اور صنعتیں بند ہونے سے لاکھوں نوجوان بیروزگار ہوں گے۔
Comments are closed.