بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان بھر میں کورونا سے مزید 20 مریض انتقال کرگئے

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 914 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 20 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید910 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد برقرار رہی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 231 ہو گئی ہے جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 55 ہزار657 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق   ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 32 ہزار 225 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 961 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ کُل 9 لاکھ1ہزار 201 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 496 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 44 لاکھ 60 ہزار 890 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 90 ہزار 577 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 47 لاکھ 93 ہزار 793 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق   پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 45 ہزار 796 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 721 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 36 ہزار 76 ہو چکی ہے اور اس میں سے کُل اموات 5 ہزار 418 ہوگئیں ہیں جبکہ خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 759 ہو چکی ہے اور یہاں کُل اموات 4 ہزار 308 ہو گئیں۔

این سی او سی کے مطابق  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 596 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک یہاں کُل 776 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 27 ہزار 64 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 307 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 20 ہزار 243 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے باعث اب تک یہاں کُل 582 مریض وفات پا چکے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.