جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی کل سے الحمد اللّٰہ صحت بہت بہتر ہے۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی صحت بارے میں اسلم غوری نے بتایا کہ کی مولانا فضل الرحمٰن کو دو دن سے سخت بخار تھا جس کی وجہ سے وہ اسپتال میں داخل کئے گئے۔
اسلم غوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن فائنل چیک اپ کے بعد جلد اسپتال سے ڈسچارج کردیے جائیں گے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹرز کی نگرانی میں مولانا فضل الرحمٰن کا علاج معالجہ جاری ہے۔
اسلم غوری نے جے یو آئی کارکنان، مدارس کے طلباء اور اساتذہ سمیت پوری قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے۔
Comments are closed.