بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان ہاکی فیڈریشن کو کورونا ویکسین موصول

سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) آصف باجوہ  کا کہنا ہے کہ  پاکستان ہاکی فیڈریشن کو کورونا ویکسین موصول ہو گئی ہے۔

آصف باجوہ کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے، سینئر کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو بھی کورونا ویکسین لگوائی جائیں گی، کھلاڑیوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کا بتانا ہے کہ  پاکستان جونئیر ٹیم کے کھلاڑیوں کا گزشتہ روز ویکسین کا عمل مکمل ہو گیا ہے جبکہ جونیئر کھلاڑیوں کی ویکسین کا عمل مکمل ہونے کے بعد سینئر کھلاڑیوں کا بھی کیمپ لگایا جائے گا۔

انہوں نے کورونا وائرس کی ویکسین موصول ہونے پر این سے او سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ہاکی فیڈریشن کے ساتھ تعاون پر این سی او سی کے شکر گزار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.