بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا اجلاس 2 فروری کو طلب کرلیا

 وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، وفاقی کابینہ کا اجلاس دو فروری کو ہوگا۔ کابینہ کے اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال پر غور ہوگا۔ اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

ایجنڈ ے میں وزیر اعظم ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کےتحت بسوں کی آپریشنل پالیسی منظوری کےلئے کابینہ میں پیش ہوگی۔

 کابینہ اجلاس کے دوران اسلام آباد میں لاپتہ افراد سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.