پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اپنی ناکامی اور بد ترین کارکردگی کا غصہ سرکاری افسران پر نکالنا فرعونیت ہے۔
سیالکوٹ میں فردوس عاشق اعوان کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر پر برہمی کا اظہار کیے جانے کے معاملے پر مریم نواز نے اپنا ردِعمل دے دیا۔
مریم نواز نے کہا کہ رمضان بازاروں ميں غير معياری، مہنگی اشياء حکومتی نالائقی کا ثبوت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران آپ کے ذاتی ملازم نہیں ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ خاتون اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ ہوا سلوک قابل مذمت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سول سرونٹس، بیوروکریٹس مقابلے کے امتحان پاس کرکے اس مقام تک پہنچتے ہیں، سیلیکٹ ہو کر نہیں آتے۔
لیگی نائب صدر نے کہا کہ وزیر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کو افسران کی تذلیل کا لائسنس مل گیا۔
مریم نواز نے فردوس عاشق اعوان سے مطالبہ کیا وہ سونیا صدف سے معافی مانگیں اور کہا کہ یہ رعونت قابل قبول نہیں۔
Comments are closed.