بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاداب کے ری ہیب کا پہلا مرحلہ مکمل

کرکٹر شاداب خان کے ری ہیب کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، اگلے 2 روز میں ان کا اسکین ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اسکین کے بعد شاداب کی ٹریننگ کے اگلے مرحلے کا فیصلہ ہوگا۔

شاداب خان کے بائیں پاؤں میں انجری جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ون ڈےمیں ہوئی تھی، انگوٹھے میں فریکچر کے باعث شاداب خان جنوبی افریقہ کے خلاف میچز اور زمبابوے کے دورے سے باہر ہوئے تھے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ شاداب خان کو 4 ہفتے کا ری ہیب تجویز کیا گیا تھا، شاداب خان پی ایس ایل سے قبل مکمل فٹ ہونے کے لیے پر امید ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.