بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ ہوگی، ذرائع

قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سنٹرل کنٹریکٹ کی مدت 30 جون کو ختم ہوجائے گی، نئے کنٹریکٹ یکم جولائی سے ملیں گے،کنٹریکٹس کیلئے ہیڈکوچ، چیف سلیکٹر، ڈائریکٹر انٹرنیشنل، چیف ایگزیکٹو مشاورت کریں گے۔

 سینٹرل کنٹریکٹ کو دورہ زمبابوے کے بعد حتمی شکل دیےجانے کا امکان ہے، نئےسینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی ترقی ،تنزلی ہو گی جبکہ  نئےکھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی، آل راؤنڈر فہیم اشرف، عثمان قادر کو کنٹریکٹ ملیں گے، عثمان شنواری اور افتخار احمد کو کنٹریکٹ ملنے کی امید نہیں، حارث رؤف، محمد حسنین کو سی کیٹیگری، فخر زمان کوبی میں ترقی مل سکتی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کا ٹیسٹ کرکٹ میں 16 میچز میں ریکارڈ 50 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔

کرکٹر اسد شفیق، شان مسعود اور حارث سہیل کی تنزلی کا امکان ہے جبکہ محمدحفیظ کوپھرکنٹریکٹ پیش کیاجائیگا، محمد حفیظ نے فروری میں سی کیٹیگری لینے سے انکار کر دیا تھا، اظہرعلی کو اے سے بی میں لانےکی تجویز پر غور ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوادعالم کی سی سےبی میں ترقی ہوگی، محمدنواز، عمران بٹ اور زاہد محمود بھی زیر غور ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.