بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد کا نیا ریکارڈ

کورونا وبا کے آغاز سے اب تک دنیا میں ایک روز کے دوران کورونا مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

جمعرات کے روز دنیا بھر میں کورونا کے 9 لاکھ 4 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے۔ 

علاوہ ازیں بھارت میں کورونا وائرس کے مسلسل ریکارڈ کیسز سامنے آرہے ہیں اور آٹھویں روز بھی 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک بار پھر ریکارڈ 3 لاکھ 86 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 3 ہزار اموات بھی سامنے آئی ہیں۔

دوسری جانب ترکی میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد مکمل لاک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔

جس کے بعد مختلف شہروں میں سڑکیں سنسان ہوگئیں جبکہ دکانیں مکمل طور پر بند رہیں۔ ترکی میں مکمل لاک ڈاؤن 17 مئی کو ختم ہوگا۔

ادھر سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 17 ہزار 363 ہوگئی۔ جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید11 کورونا مریض انتقال کرگئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.