مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن پر سوالات اٹھادئیے۔
مریم نواز نے کہا کہ این اے 249 میں ووٹر ٹرن آؤٹ بمشکل 15 سے 18فیصد ہے، گنتی کا عمل ساڑھے 8 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی جاری ہے؟، یہاں بھی دھند چھا گئی تھی کہ عملہ اتنی تاخیر سے پہنچا؟۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بےوقوف سمجھ رکھا ہے کیا؟، انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر نتائج تبدیل کیے گئے تو یاد رکھو! مسلم لیگ ن تمہیں یہ سیٹ نگلنے نہیں دے گی۔ مسلم لیگ ن اب اپنا حق لینا سیکھ چکی ہے۔
Comments are closed.