وزیراعظم عمران خان کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے پیکیج کا اعلان کریں گے۔
عمران خان گلگت بلتستان کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، وزیراعظم 1990 کلو میٹر خنجراب راولپنڈی فیز ون آپٹیکل فائبر کیبل کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے 39 شہروں میں فائبر ٹو ہوم پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان گلگت میں انکیوبیشن سینٹر کا بھی افتتاح کریں گے۔
Comments are closed.