بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم جلد سعودی عرب اور عراق کا دورہ کریں گے، مولانا طاہر اشرفی

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد سعودی عرب اور عراق کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دورہ سعودی عرب میں ولی عہد سے ملاقات بھی کریں گے اور عمرہ بھی ادا کریں گے، عمران خان عید کے فوری بعد عراق کا بھی دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گرین پاکستان، گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطیٰ پر کام شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نجات کے لیے جمعہ کو یوم دعا منایا جائے،  حکومت نے اعتکاف میں بیٹھنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی ہے، مساجد میں دعا کے ساتھ ایس او پیز پرعمل درآمدکے پیغامات بھی دینے چاہئیں۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان اسلامو فوبیا کے حوالے سے دیگر اسلامک ممالک کے ساتھ کام کر رہا ہے، وزیراعظم نے شیخ الازہر کو اسلامو فوبیا اورناموس رسالت پر مکمل تعاون کہا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو ان کا حق دیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ تمام علما نے اتفاق کیا ہے کہ روزے میں کورونا ویکسین لگوانا جائز ہے۔

 مولانا طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ ایس او پیز پر عمل مساجد میں ہورہا ہے۔

انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ جمعے کی نماز ادا کرنے جائیں تو ایس او پیز پر عمل کریں، جمعہ کی نماز کے لیے گھر سے وضو کریں، ماسک پہنیں، فاصلہ رکھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.