وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے سیاسی عمائدین سے ملاقات کی اور صوبے کی ترقی کو اولین ترجیح دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزراء میں زبیدہ جلال، اسد عمر، مراد سعید، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، شاہ زین بگٹی، سردار یار محمد رند و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
اعلامیے کے مطابق اس موقع پر بلوچستان کے گیس، بجلی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر گفتگو ہوئی۔
اعلامیے کے مطابق ہنگلاج مندر کو اپ گریڈ کرکے مذہبی سیاحت کے لیے ترقی دینے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کےلیے اپنی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا۔
عمران خان نے کہاکہ موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی کو ترجیحات میں اولین درجہ دے رہی ہے، مقامی نوجوانوں کو صوبے کے منصوبے میں روزگار دیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومتوں کی بلوچستان کو نظر انداز کرنے کی پالیسی کے باعث صوبے کے لوگوں کو حقوق نہیں ملے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اب بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔
Comments are closed.