پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پیپلز پارٹی کے درمیان بیک ڈور رابطے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کے معاملے پر نظر ثانی کرنے کو تیار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنماؤں نے بھی پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کی کھل کر مخالفت نہیں کی، مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کی مداخلت پر رضا مندی ظاہر کردی۔
شہباز شریف نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کی واپسی سے پی ڈی ایم مضبوط ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خاں اچکزئی، اختر مینگل، بی این پی بزنجو نے بھی آمادگی ظاہر کردی، جبکہ پیپلز پارٹی کی واپسی پر اویس نورانی، پروفیسر ساجد میر نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کی واپسی کیلئے راہ ہموار کرنی شروع کردی، انہوں نے پی ڈی ایم کے دیگر قائدین کو آصف زرداری کے پیغام پر اعتماد میں لیا۔
مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کے قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی استعفوں کے معاملے پر اپنے موقف پر قائم ہے۔
Comments are closed.