بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈونلڈ ٹرمپ کا آسکر ایوارڈ اکیڈمی کو کارکردگی بہتر کرنے کا مشورہ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 93 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب کی انتہائی کم ریٹنگز آنے پر افسردہ ہوگئے اور اکیڈمی کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کی میامی میں دھوپ میں بیٹھے کافی سے لطف اندوز ہوتے تصویروں کے چرچے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر ٹرمپ نے ایوارڈز کی تقریب کو سیاسی اور بورنگ  قرار دے دیا ہے۔

ٹرمپ نے اکیڈمی کو مشورہ دیا کہ اکیڈمی ایوارڈز کی میزبانی کے لیے ایک پر اثر شخصیت کا انتخاب کرنا چاہیے۔

امریکی صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد رپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ٹرمپ نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ اکیڈمی کا نام صرف ’دی اکیڈمی‘ ہونا چاہیے اور لفظ ’آسکرز‘ کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے ۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ  ’اگر اکیڈمی موجودہ مضحکہ خیز فارمولے پر ہی چلتی رہی تو بہتری کے بجائے صورتحال مزید خراب ہوگی۔ ‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پندرہ سال پہلے والے فارمولےپر نظر ڈالیں اور اس پر عمل کریں ، اور اکیڈمی ایوارڈزنام کو دوبارہ تبدیل کریں ،اس شو کو سیاسی اور بورنگ نہ بنائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.