وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر کے دورہ کے موقع پر معالج کا روپ دھار لیا اور بزرگ شہریوں کی خود ویکسی نیشن کرنے لگیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اتوارکی چھٹی کے دن اپنے آبائی شہر سیالکوٹ میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کیا، ویکسی نیشن کےعمل کا جائزہ لیااور متعلقہ عملے کو ہدایات دیں۔
اس موقع پر ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان ایک نئے روپ میں سامنے آئیں ، انہوں نے ویکسی نیشن سینٹر میں موجود متعدد بزرگ شہریوں کی خود ویکسی نیشن بھی کی ۔
ویکسی نیشن سینٹر پر موجود بزرگ شہری ان کے اس عمل سےمتاثر ہوئے اور انہیں دعائیں دیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وہ صحافی برادری کیلئے بھی ویکسی نیشن کا اعلان کریں گی اور اپنے ہاتھوں سےصحافیوں کی ویکسی نیشن بھی کریں گی۔
Comments are closed.