جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

جنوبی افریقا: فوج میں مسلمان میجر کو حجاب کی اجازت مل گئی

جوہانسبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی افریقا کی فوج میں شامل مسلمان خواتین اہل کاروں کو حجاب کی اجازت دے دی گئی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا میں فوجی وردی سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے، جس کے تحت خواتین کو اسکارف پہننے کی اجازت ہوگی۔ فوجی ترجمان نے بتایا کہ حجاب پہننے والی میجر فاطمہ اسحاق کے خلاف تمام الزامات کو بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ معاملہ 3 سال قبل شروع ہوا تھا، جب میجر فاطمہ اسحاق نے اسکارف اتارنے کے حکم سے انکار کردیا تھا۔ میجر فاطمہ کے خلاف عدالتی کارروائی شروع ہوئی تھی، تاہم گزشتہ برس جنوری میں فوجی عدالت نے مقدمہ ختم کردیا تھا۔

The post جنوبی افریقا: فوج میں مسلمان میجر کو حجاب کی اجازت مل گئی appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.