اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔
نواز شریف نے شہباز شریف کو رہائی پر مبارک باد دی، اس موقع پر مریم نواز، حمزہ شہباز اور مریم اورنگزیب نے شہباز شریف سے ملاقات کی۔
شہباز شریف اور نواز شریف کی گفتگو کے موقع پر رانا ثنا اللّٰہ، سعد رفیق، خواجہ احمد حسان اور امیر مقام بھی موجود تھے۔
اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کو رہا کیا گیا۔
حمزہ شہباز نے والد کو کوٹ لکھپت جیل سے لے کر انہیں ماڈل ٹاؤن پہنچے۔
Comments are closed.