ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

پاکستان ٹیم کی کارکردگی نے وسیم اکرم کو کہاں جانے کا حوصلہ دیا؟

پاکستان کے سابق مایاناز فاسٹ بالر اور کمنٹیٹر وسیم اکرم جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔

وسیم اکرم نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی میچ پر گفتگو اور جِم کی تصویر شیئر کی جو ان کے مداحوں کو خوب پسند آرہی ہے۔

تصویر کے ساتھ وسیم اکرم نے لکھا بڑے دن اور زیادہ کام کی وجہ سے خود کو جِم جانے کے لئے راضی کرنا مشکل تھا تاہم پاکستان کی میچ میں واپسی کے لئے فائٹ نے مجھے حوصلہ دیا۔

وسیم اکرم نے پاکستان ٹیم کے لئے اگلے میچ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.