بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر ِاعلیٰ سندھ کی نااہلی کیلئے درخواست کی سماعت ملتوی

سندھ ہائی کورٹ نے وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ نے وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تاحیات نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی۔

درخواست گزار محمود اختر نقوی نے عدالتِ عالیہ میں مؤقف اختیار کیا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دہری شہریت رکھتے ہوئے انتخابات میں حصہ لیا، جبکہ اس سلسلے میں مجھے الیکشن کمیشن کا جواب ملا نہ ہی وزیراعلیٰ کا۔

عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ آپ اپنے دلائل دے دیں۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کے جواب کی کاپی درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہی ان کے پتے پر ٹی سی ایس کر دیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کر لیں اور مزید سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.