بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میگھن کے شہزاہ فلپ کی آخری رسومات کیلئے خصوصی اقدامات

حال ہی میں دارِ فانی سے کوچ کر جانے والے برطانوی شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے لیے میگھن مارکل نے خصوصی اقدامات کیے ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈچز آ ف سسیکس میگھن مارکل خصوصی لائیو اسٹریم  کے ذریعے شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں شامل ہوں گی کیونکہ حاملہ ہونے کی وجہ سے وہ ذاتی طور پر اپنے شوہر شہزادہ ہیری کے ہمراہ برطانیہ نہیں آسکیں۔

حال ہی میں دارِ فانی سے کوچ کرجانے والے برطانوی شہزادہ فلپ نے شہزادی ڈیانا سے پہلی ملاقات کرنے کے بعد اپنے بیٹے شہزادہ چارلس کو خط لکھا تھا ۔

رپورٹس کے مطابق بکنگھم پیلس کے ایک سینئر ترجمان نے بتایا کہ میگھن نےآخری رسومات میں شامل ہونے کے لئے برطانیہ واپس آنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی تھی تاہم  انہیں امریکا سے برطانیہ سفر کرنے کیلئے میڈیکل کلئیرنس نہیں مل سکی۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے ایس او پیز کے پیشِ نظر آخری رسومات میں صرف 30 سوگواران شامل ہوں گے جنہوں نے حفاظتی ماسک پہنے ہوئے ہوں گے۔

 شاہی خاندان کے وہ دوست احباب جنہوں نے آخری رسومات میں شرکت کرنی تھی لیکن کورونا ایس او پیز کےپیشِ نظر تعداد محدود ہونے کی وجہ سےشرکت نہیں کرسکیں گے، میگھن کے علاوہ انہیں بھی خصوصی لائیو اسٹریم کے ذریعے شامل کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.