ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

ماضی میں بھی بہت تنظیموں پر پابندی لگی لیکن ان کا مکمل خاتمہ نہ ہوا، نورالحق قادری

وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری  کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی بہت تنظیموں پر پابندی لگی لیکن ان کا مکمل خاتمہ نہ ہوا، تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ بھی یہی ہوگا۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نورالحق قادری نے کہا کہ آئینی و قانونی اقدامات کر رہے ہیں تاکہ کالعدم جماعتیں دوسرے نام سے نہ آئیں۔

انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا گیا۔

نورالحق قادری نے کہا کہ  میرے خیال میں تحریک لبیک پاکستان کے کچھ فالوورز رہیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک لبیک کو جڑ سے اکھاڑنا ریاست کا فیصلہ پہلے ہے اور حکومت کا بعد میں،  تمام اسٹیک ہولڈرز ریاستی و حکومتی ادارے ایک پیج پر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.