
کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت سے متاثرہ خاندانوں کیلئے کفالت پروگرام کا آغازکردیا گیا ہے۔
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کیلئےکفالت پروگرام آزادکشمیر حکومت کے زیراہتمام شروع کیاگیا ہے، شہید سول افراد کے اہلخانہ کو 3ہزار ماہانہ وظیفہ دیاجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہید کی بیوہ کو ماہانہ 3ہزار روپے دیئے جائیں گے، متاثرہ بچوں کو21 سال کی عمر تک 3 ہزار روپے وظیفہ دیا جائےگا، کشمیریوں کی نسل کشی پرخاموش نہیں رہ سکتے۔
وزیر اعظم راجہ فاروق نے کہا کہ ریاستی حکومت قوم کو مایوس نہیں کرے گی، کفالت پروگرام ریاست کےمالی وسائل کی تقسیم کی بہترین مثال ہے۔
Comments are closed.