پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ آج کے عدالتی فیصلے سے جمہوریت کو پروموٹ کیا گیا۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران عدالت عظمیٰ کے سینئر وکیل حامد خان نے کہا کہ تاحیات نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کا اچھا فیصلہ آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے فیصلے کو دیکھا جائے تو جمہوریت کو پروموٹ کیا گیا ہے، الیکشن میں اچھے برے کا فیصلہ کرنا ووٹر کا کام ہے عدالت کا نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کسی جماعت کو الیکشن سے باہر کرنا غیر جمہوری عمل ہوگا، پرامید ہیں کہ عدالت پی ٹی آئی کو انتخابی نشان دے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ جو پی ٹی آئی کے امیدواروں کے ساتھ کیا جارہا ہے اس پر تحفظات ہیں، امید ہے کہ عدالتیں اس معاملے میں انصاف کی ضروریات پورا کریں گی۔
Comments are closed.