امریکی ایئر لائن ریگولیٹر نے بعض بوئنگ 737 طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کا حکم دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیاروں کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں 171 طیارے متاثر ہوں گے اور کارروائی میں 4 سے 8 گھنٹے لگیں گے۔
گزشتہ روز الاسکا ایئر لائن کے طیارے کا کچھ حصہ فضا میں اڑ گیا تھا، جس کے بعد طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں عملے سمیت 177 افراد سوار تھے۔
بوئنگ اب تک دنیا بھر میں 218 طیارے فراہم کر چکا ہے۔
Comments are closed.