بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈینیئل پرل کیس: ملزمان کی رہائی کے حکم پر گہری تشویش ہے، امریکی وزیرخارجہ  

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے ڈینیئل پرل کیس کے ملزمان کی رہائی کے حکم پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کیس کے ملزم احمد عمر شیخ کی رہائی کے حکم پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈینیئل پرل کیس کے ملزمان کی رہائی کے حکم پر گہری تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے عمر شیخ کی رہائی کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کردی

پریس سیکریٹری وائٹ ہاؤس جین ساکی نے اپنے بیان کہا ہے کہ امریکا ڈینیئل پرل کے قاتلوں کو کٹہرے میں لانے کی ماضی پاکستانی کوششوں کوتسلیم کرتا ہے لیکن ڈینیئل پرل کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کیلئےامریکا پرعزم ہے۔

جین ساکی نے کہا کہ عمر شیخ کے خلاف قانونی کارروائی کی اجازت اور دیگر قانونی آپشنز پر پاکستان تیزی سے جائزہ لے جبکہ امریکا دہشتگردوں کو بہیمانہ جرائم کیلئے جوابدہ بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 3 رکنی بینچ نے ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی رہائی کیخلاف سندھ حکومت کی اپیلوں پر سماعت کی۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سناتے ہوئے احمد عمر شیخ سمیت تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا اور سندھ حکومت کی اپیلوں کو خارج کرتے ہوئے مختصر فیصلہ سنایا۔

The post ڈینیئل پرل کیس: ملزمان کی رہائی کے حکم پر گہری تشویش ہے، امریکی وزیرخارجہ   appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.