بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سرگودھا: ہنگامہ آرائی اور احتجاج، 20 افراد گرفتار

پنجاب کے شہر سرگودھا میں پولیس نے ہنگامہ آرائی اور احتجاج کرنے کے الزام میں 20 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

پنجاب کے شہر نارووال میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کےاحتجاج کے باعث ریلوے پھاٹک بند کر دیا گیا ہے۔

سرگودھا پولیس کے مطابق 12 سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان مقدمات میں ٹریفک کی روانی متاثر کرنے، پتھراؤ اور مزاحمت کے الزامات کے تحت دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔

سرگودھا میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے پولیس کی جانب سے شہر بھر میں فلیگ مارچ بھی کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.