جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی کا جی ڈی اے میں شمولیت کا اعلان

تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

دادو کے گاؤں بیٹو جتوئی میں اس حوالے سے شمولیتی تقریب ہوئی جس میں جی ڈی اے کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ سندھ میں جی ڈی اے کی حکومت بنائیں گے، ہماری حکومت سندھ کے عوام کی خدمت کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.