جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے سیاسی کیریئر کا مقصد عوام کی خدمت کرنا تھا، ریاست اور اداروں کے ساتھ محاذ آرائی ناقابلِ برداشت ہے۔

واثق قیوم عباسی کا کہنا ہے کہ میں سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف پُرتشدد کارروائیوں کی نفی کرتا ہوں، قوم کو گمراہ کرنے والے بیانیے کی نفی کرتا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.