روسی پارلیمنٹ نے آئندہ صدارتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی پارلیمنٹ نے آئندہ صدارتی انتخابات اگلے سال جمعرات 17 مارچ کو کروانے کی تجویز منظور کر لی۔
روسی پارلیمنٹ کی جانب سے باضبطہ اعلان کے بعد صدارتی مہم کا عملی طور پر آغاز ہو گیا ہے۔
ایوانِ بالا کے اجلاس کے دوران پیش کی گئی تجویز کو تمام سینیٹرز نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی پارلیمنٹ نے یہ اعلان براہِ راست نشر ہونے والے اجلاس کے دوران کیا ہے۔
Comments are closed.