پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹرینرز (پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بانی پی ٹی آئی کے خاندان کے اختلافات کھل کر سامنے آئیں گے۔
نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی بہن میں اختلافات کی وجہ سے ڈمی چیئرمین منتخب کرنا پڑا۔
پرویزخٹک نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے آنے والے شخص کو پارٹی چیئرمین بنا کر بانی پی ٹی آئی نے کارکنوں کو دھوکا دیا، بانی پی ٹی آئی اب ماضی کا حصہ بن چکا ہے۔
Comments are closed.