آسٹریلیا میں 10 ہزار ڈونٹس سے بھری ہوئی گاڑی چوری ہو گئی، پولیس نے جس کی تلاش شروع کر دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے شہر کارلنگفورڈ میں ایک نجی کمپنی کے ملازم نے پولیس کو شکایت درج کروائی ہے کہ جب وہ سروس اسٹیشن پر رقم کی ادائیگی کر رہا تھا تو اس کی ڈیلیوری وین چوری ہو گئی۔
ڈرائیور کے مطابق اسے نیو کیسل ڈونٹس کی ڈیلیوری کرنے جانا تھا، گاڑی میں کرسمس کی تھیم سمیت مختلف اقسام کے 10 ہزار ڈونٹس موجود تھے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈرائیور نے بتایا کہ جب وہ رقم کی ادائیگی کرنے کے لیے سروس اسٹیشن کے اندر گیا اس وقت اس کی گاڑی لاک نہیں تھی، عین اسی وقت ایک خاتون اچانک اس کی گاڑی میں آ کر بیٹھ گئی اور گاڑی لے کر فرار ہو گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی چوری کرنے سے قبل مذکورہ خاتون سروس اسٹیشن کے باہر پیٹرول پمپ کے گرد گھوم رہی تھی اور موقع پاتے ہی گاڑی لے کر فرار ہو گئی۔
میڈیا کی رپورٹس کی مطابق فی ڈونٹ کی قیمت 4 ڈالرز جبکہ کُل قیمت 40 ہزار ڈالرز ہے۔
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مذکورہ نجی کمپنی کی سپلائی چین کی سربراہ لینی ریڈی کا کہنا ہے کہ چوری کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے جبکہ پولیس کے مطابق وہ چور کی تلاش کر رہے ہیں۔
Comments are closed.