جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش، سردی بڑھ گئی

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔

گلشن اقبال، گلستان جوہر میں تیز بارش ہوئی، کلفٹن، گزری، ڈیفنس، خداداد کالونی میں بھی بادل برسے۔

آئی آئی چند ریگر روڈ، صدر، اولڈ سٹی ایریا اور اطراف کے علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، بارش کے بعد شہر میں ٹھنڈ بڑھ گئی ہے۔

نگراں وزیرِ اطلاعات پنجاب عامر میر نے اسموگ کنٹرول سے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ لاہور میں مخصوص مقامات پر مصنوعی بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کی تیاری کی جا رہی ہے۔

علاوہ ازیں گوادر سمیت مغربی بلوچستان میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، پسنی اور ملحقہ علاقوں میں شدید ژالہ باری ہوئی۔

شمالی بلوچستان میں سرد ہوائیں چلنے کے بعد مختلف علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.