جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نگراں وزیراعظم متحدہ عرب امارات کا دورہ مکمل کرکے کویت پہنچ گئے

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ دو روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے۔

کویت کے وزیر بجلی جاسم محمد عبداللّٰہ الاستاد نے وزیراعظم کا استقبال کیا، کویت میں پاکستان کے سفیر ملک محمد فاروق، دونوں ممالک کے اعلیٰ سفارتی اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ وزیراعظم شيخ احمد النواف الاحمد الصباح سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ولی عہد کویت شيخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے بھی ملیں گے۔

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے دورہ کویت میں افرادی قوت، آئی ٹی میں تعاون، معدنیات و کان کنی، غذائی تحفظ، توانائی اور دفاع میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پردستخط ہوں گے۔

اس سے قبل نگراں وزیراعظم متحدہ عرب امارات کا دورہ مکمل کویت کے سرکاری دورے پر روانہ ہوئے تو البطین ہوائی اڈے پر وزیر توانائی یو اے ای سہیل محمد المزروعی اور پاکستانی سفارتی عملے نے انہیں رخصت کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.