جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ماہرین نے سیلفی کو پبلک ہیلتھ کا مسئلہ قرار دے دیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ سیلفی بنانا اب ایک پبلک ہیلتھ کا مسئلہ بن چکا ہے، انہوں نے اس حوالے سے ایک مشہور بیوٹی اسپاٹ کے دوران چار برس قبل ایک نوجوان خاتون کی سیلفی بناتے ہوئے افسوسناک موت کا ذکر کیا۔

اس حوالے سے ماہرین نے آسٹریلیا میں سائنسی تحقیق پر مبنی مقالوں اور میڈیا رپورٹس میں دنیا بھر میں  2008 سے سیلفی بنانے کے دوران اموات اور زخمی ہونے کا تجزیہ کیا۔

13 برس تک کی جانے والی اس تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ سیلفی لیتے ہوئے 400 افراد متاثر ہوئے جن میں  77 امریکی بھی شامل تھے۔ 

جبکہ اسکا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ سیلفی بنانے کے دوران خواتین کے زخمی یا ہلاک ہونے کا کافی امکان ہوتا ہے۔ 

اس قسم کی زیادہ تر خواتین سیاح 20، 22 سال کی عمروں کی ہوتی ہیں اور گرنے یا ڈوبنے سے ہلاک ہوتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.