جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق اتفاق رائے ہوگیا، شیر افضل مروت

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ہم نے آگاہ کیا کہ ان کے اوپر نااہلی کی تلوارلٹک رہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی چیئرمین شپ کے معاملے پر پارٹی ترجمان اور سینئر نائب صدر شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین کو آگاہ کیا کہ الیکشن کمیشن میں انہیں عہدے سے ہٹانے کے محرکات سامنے آ رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ قانونی رکاوٹوں کے باعث چیرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں امیدوار نہیں ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق اتفاق رائے ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.