جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پنجاب میں اسموگ: جنوری کے آخر تک ہفتے کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے باعث جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی آج صبح آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت ہفتے کے 2 روز ورک فرام ہوم کرنے کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہے، نوٹیفکیشن میں جم بند کرنے کا لفظ معطل کیا جاتا ہے۔

عدالت کا تحریری حکم میں کہنا ہے کہ محکمۂ موسمیات اسموگ کے خلاف کارروائیاں نہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کرے۔

اے کیو آئی کے مطابق لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج صبح تیسرے نمبر پر ہے جہاں فضا میں آلودگی 245 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.