جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پنجاب کے لوگ مفت علاج کیلئے سندھ جاتے ہیں، پلوشہ خان

پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے لوگ مفت علاج کے لیے سندھ جاتے ہیں۔

ن لیگی رہنما رانا ثناء اللّٰہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں پی پی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ لاہور کی راگنی گانے والوں نے پنجاب میں این آئی سی وی ڈی جیسا اسپتال نہیں بنایا۔

انہوں نے کہا کہ پوچھنا تھا کہ لاہور کی راگنی گانے والوں نے کراچی جیسا لاہور میں ٹراما سینٹر کیوں نہیں بنایا؟

پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ سندھ میں جگر اور گردوں کا مفت علاج ہوتا ہے، پنجاب کے لوگ مفت علاج کےلیے سندھ جاتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ کا تھر آج بجلی پیدا کر کے ملک کو روشن کر رہا ہے جبکہ پنجاب کاچولستان لاہور کی راگنی گانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.