جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 7 ارب ڈالرز سے تجاوز کر چکے ہیں، ڈاکٹر شمشاد اختر

نگراں وفاقی وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے زرِمبادلہ کے ذخائر 4 ارب سے بڑھ کر 7 ارب ڈالرز سے تجاوز کر چکے ہیں۔

کراچی میں دی فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ نگراں حکومت کا کام معیشت میں استحکام لانا اور آئی ایم ایف پروگرام پر عمل کرانا تھا۔

نگراں وفاقی وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ زرِ مبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھتا ہے، آئی ایم ایف اسٹاف لیول مذاکرات میں مالیاتی نظم و نسق پر اتفاق ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت کے اخراجات میں کمی اور توانائی کی قیمت کو کم کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.